دنیا
Time 17 مارچ ، 2021

شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کا خفا ہیری سے رابطہ بھی بیکار گیا

برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس اور ان کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم کی جانب سے خفا شہزادے ہیری سے فون پر رابطہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق متنازع انٹرویو کے بعد شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کی جانب سے کیا گیا رابطہ بھی بےکار گیا۔

دوسری جانب میگھن مارکل کی دوست کا دعویٰ ہےکہ جوڑا چاہتا ہے شاہی خاندان مبینہ نسل پرست میڈیا کے خلاف آواز بلند کرے۔

سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے کہا کہ میگھن مارکل کا نسل پرستی کا دعویٰ حیران کن نہیں تھا۔

خیال رہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے روٹھ کر  اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ امریکا منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے چند روز قبل ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

مزید خبریں :