29 ستمبر ، 2012
برسلز…این جی ٹی…بیلجیئم میں موجوددنیا کا گہراترین سوئمنگ پول گینزریکارڈ بکس کے نئے ایڈیشن میں شامل کرلیا گیا ہے جسے وہاں کے ایک مقامی ماہر ڈائیورJohn Beernaertsنے تیار کیا ہے۔ برسلز میں موجود میںNemo 33نامی یہ سب سے گہرا سوئمنگ پول ڈائیونگ،سوئمنگ اور فلم پروڈکشن کے لیے کثیر المقاصد حوالوں سے استعمال میں لایا جاتا ہے۔اس سوئمنگ پول میں دو ہموار تہہ تخلیق کی گئیں ہیں جس میں سے ایک 16فٹ اور دوسری32فٹ کی گہرائی پر ہے جن کے بیچوں بیچ 16فٹ 4انچ قطر کاگول حصہ سوئمنگ پول کو108فٹ کی مزید گہرائی تک لے جاتا ہے۔اس سوئمنگ پول میں25لاکھ لیٹر (5لاکھ50ہزار گیلن)بناء کلورین کا صاف پانی بھرا گیا ہے جو تیراکوں کے جسم کولاحق ہر قسم کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔اس سوئمنگ پول میں زیرِ آب کھڑکیاں بھی تعمیر کی گئی ہیں جہاں سے باہر موجود شائقین اس پول کی گہرائی کامشاہدہ بھی کرسکتے ہیں جبکہ35فٹ کی گہرائی میں کئی غار نما حصے بھی تخلیق کیے گئے ہیں ۔