ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے: عدنان ٹیپو

فائل:فوٹو

اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں میزبان و اداکار ندا یاسر نے سیٹ پر 21 تھپڑ مارے۔

عدنان شاہ ٹیپو نے ایک ویب شو میں اپنے 23 سالہ کیرئیر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سے متعلق گفتگو کی۔

عدنان ٹیپو نے بتایا کہ ایک سین تھا جس میں مجھے ندایاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھانا تھا اور اسی وجہ سے اس سیٹ پر ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارے۔

انہوں نے کہا کہ ندا یاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھاکھا کر ایک وقت میں چکراگیا تھا۔

عدنان کے جواب پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ندا یاسر ایسا یاسر نواز کے ساتھ کریں تو ان کا کیا ہوگا اس پر عدنان ٹیپو کا کہنا تھا کہ کہ ندایاسر ان کے ساتھ تو محبت سے پیش آتی ہوں گی۔

خیال رہے کہ اداکار عدنان شاہ ٹیپو پاکستان شوبز انڈسٹری میں منفی کردار نبھانے کے سبب خاصے مشہور ہیں جب کہ وہ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

مزید خبریں :