Time 17 مارچ ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

مختصر ویڈیو بنائیں اور فیس بک سے پیسے کمائیں

فائل:فوٹو

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے کچھ صارفین اب مختصر ویڈیو پوسٹ کو آمدنی کا ذریعہ بناسکتے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے اب صارفین ایک منٹ کی مختصر ویڈیوز اور لائیو اسٹریم کے ساتھ ساتھ اشتہارات کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

فیس بک ایپ مونیٹائزیشن کے ڈائریکٹر یوو آرنسٹائن کا کہنا ہے کہ کمپنی اس پروگرام کے ذریعے مختصر اور لائیو ویڈیوز بنانے والوں کو بااختیار بنانا چاہتی ہے۔

فیس بک کی جانب سے کیے گئے اس نئے اعلان کو سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کے لیے ایک مقابلہ تصور کیا جارہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک صارفین ایپ کریٹر فنڈز کے تحت ویوز کو آمدنی کا ذریعہ بناتے ہیں، ایپ کریئٹرز فنڈ کے ممبران کے لیے اپلائی کرنے کے 30 دن کے دوران 10ہزار فالورزاور ویوز کا ہونا ضروری ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے صارفین کو ہر 1000 ویوز پر 2 سے 4 سینٹ کی آمدنی ہوتی ہے۔

فیس بک کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق فیس بک پر مختصر ویڈیوز کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے والے صارف کے پاس 10 ہزار فالورز کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو ماہ کے دوران 6 لاکھ ویوز اور کم از کم 5 ویڈیوز یا لائیو اسٹریم کا ہوناضروری ہے۔

مزید خبریں :