دنیا
Time 17 مارچ ، 2021

ایسٹرازینیکا ویکسین کے فوائد اس سےلاحق خدشات سےکہیں زیادہ ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (W.H.O) نے برطانوی ایسٹرا زینیکا ویکیسن کا استعمال جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئےکہا ہےکہ  ویکسین کے فوائد اس سے لاحق خدشات سے کہیں زیادہ ہیں۔

کینیڈا کی مشاورتی کمیٹی اور بیلجیئم کے طبی ماہرین نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کو کورونا سے بچاؤ کے لیے محفوظ قرار دے دیا ہے۔

 ڈبلیو ایچ او ایڈوائزری کمیٹی اور یورپی میڈیسن ایجنسی کی ایسٹرازینکا ویکسین سے متعلق رپورٹ جلد آنے کا امکان  ہے۔

خیال رہے کہ خون میں پھٹکیاں بننے(خون جمنے) کے واقعات کے بعد 12 سے زائد یورپی ممالک نے آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور  پر روک دیا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے امریکا کی جانسن اینڈ جانسن ویکیسن کو کورونا وائرس کی دیگر اقسام والے کیسز میں مؤثر قرار دے دیا ہے۔

مزید خبریں :