دنیا
Time 18 مارچ ، 2021

کورونا موسمی بیماری بن کر رہ جائے گی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  وقت کے ساتھ ساتھ کورونا موسمی بیماری بن کر رہ جائے گی۔

اقوام متحدہ کی ورلڈ میٹرو لوجیکل آرگنائزیشن کی 16 رکنی ٹیم کے مطابق   تنفس کی بیماریاں عام طور پر موسمیاتی ہوتی ہیں اس لیے  غالب امکان ہے کہ کورونا بھی کچھ عرصے کے بعد نزلہ زکام کی طرح موسم سرما کی بیماری بن سکتی ہے۔

آرگنائزیشن کا کہنا ہےکہ صرف موسمی بیماری سمجھ کرکورونا سے متعلق احتیاط کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بعد ایک بار پھر کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :