18 مارچ ، 2021
اسلام آباد میں رواں سال کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں کورونا کے 538 مثبت کیس سامنے آئے اور کوروناکی شرح 7.8 فیصد رہی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.8 دیکھی گئی ہے جب کہ 61 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔