کھیل
Time 18 مارچ ، 2021

خاتون کے الزامات، عدالت کا بابراعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

لاہور کی سیشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے مقامی خاتون حامیزہ مختار کی درخواست پرسماعت کی، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حامیزہ مختار نے بابراعظم کےخلاف دھمکانےاور بلیک میل کرنےسے متعلق درخواست دی، بابر اعظم کو انکوائری کے لیے طلب کیا، مگر ان کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم  پیش ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فیصل اعظم نے بابراعظم کے پیش ہونے کے لیے مہلت طلب کی، بابر اعظم ابھی تک نہ انکوائری میں شریک ہوئے، نہ ہی بیان ریکارڈ کرایا، بابر اعظم کا پیش نہ ہونا ان کے قصوروار ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

 عدالت نےایف آئی اےکو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کےمطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :