Time 19 مارچ ، 2021
دنیا

ایسٹرازینیکا کا استعمال جاری رہے گا: برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی

لندن:برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی نے کورونا کی ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی کا کہنا ہےکہ آکسفورڈ کی ویکسین ایسٹرازینیکا کےفائدے زیادہ ہیں اس لیے برطانیہ میں اس کا استعمال جاری رہےگا۔

ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی کے مطابق خون میں پھٹکیاں بننے اور ایسٹرازیینکا ویکسین کا تعلق اب تک ثابت نہیں ہوا ہے، برطانیہ میں ویکسین لگانےکےبعد خون میں پھٹکیاں بننے کے5 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم ظاہری شواہد سے خون میں پھٹکیوں کا تعلق ویکسین سے ثابت نہیں ہوتا۔

ہیلتھ ریگولیٹری کا کہنا ہے کہ خون میں پھٹکیاں بننے اور دیگرشکایات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہےکہ ایسٹرازینیکا سے متعلق شکایات سامنے آنے کے بعد کئی یورپی ممالک نے اس ویکسین کا استعمال عارضی طور پر ترک کردیا ہے۔

مزید خبریں :