Time 19 مارچ ، 2021
پاکستان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن: پی پی کا مسترد ووٹوں کے ریکارڈ کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا معاملے پر پیپلز پارٹی نے مسترد ووٹوں کی کاپیاں نہ ملنے پر حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔

پیپلز پارٹی نے مسترد شدہ ووٹوں کا ریکارڈ لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کی ہے۔

بیلٹ پیپرز کے حصول کے لیے اگلے ایک دو روز میں پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :