19 مارچ ، 2021
پاکستان میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بحال ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی معروف ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں متاثر ہوئی تھیں۔
سروس معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں جبکہ بعض نے فیس بک میسینجر کی سروس بھی متاثر ہونے کی شکایت کی تھی۔
اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے سروس بحالی کا بتایا گیا اور کہا کہ سروس کی معطلی 45 منٹ تک برداشت کرنے کا شکریہ لیکن اب سروس بحال کردی گئی ہے۔
دیگر سماجی رابطے کی سائٹس ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔