دنیا
Time 19 مارچ ، 2021

واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس معطل، ٹوئٹر پر طنز و مزاح کا سلسلہ شروع

نامی گرامی شخصیات کی جانب سے ٹوئٹر پر فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن کا ہونے کا مذاق اڑایا  جارہا ہے— فوٹو: فائل 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجے رابطے کی ایپلی کیشنز  واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس معطل ہوگئیں۔

صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ بعض نے فیس بک میسینجر کی سروس بھی متاثر ہونے کی شکایت کی ہے۔

دیگر سماجی رابطے کی ایپس ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

نامی گرامی شخصیات کی جانب سے ٹوئٹر پر فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن کا ہونے کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے اکاؤنٹ سے بھی واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر فاتح ٹیم کی تصاویر کے ساتھ طنز کیا گیا۔

یہی نہیں ٹوئٹر پر میمز کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ 


مزید خبریں :