13 فروری ، 2012
اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی بے گناہی کی دلیل دینے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرم جرم عائد کرنے کا طریقہ عدالت وضع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کیس منفرد نوعیت کا ہوتا ہے اور ملزم سے فرد جرم عائد کرنے کے بعد پوچھا جاتا ہے کہ اس آپ کا کیا رد عمل ہے، جرم تسلیم کرتے ہیں یا نہیں۔ این آر او سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این آر او کے خالق تو ملک سے ہی بھاگے ہوئے ہیں۔