ویڈیو: ماسک نہ پہننے پر چالان کا کہنے والی حکومتی اہلکار کی خاتون نے دھلائی کر دی

اسکرین گریب

دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر حکومتی ادارے عوام پر  ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے سختی کرتے نظر آ رہے ہیں تاہم یہ سختی حفاظتی اقدام ہونے کے باوجود بعض اوقات ان ہی حکومتی اہلکاروں کو  بھی بھاری پڑ جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے شہر ممبئی کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بغیر ماسک پہنے جب ایک خاتون رکشے میں بیٹھتی ہے تو ممبئی کارپوریشن کی اہلکار کی جانب سے رکشہ روک کر خاتون سے ماسک نہ پہننے کے باعث جرمانے کا سوال کیا جاتا ہے۔

پہلے تو خاتون رکشے میں بیٹھ کر فرار ہونے کی کوشش کرتی ہے تاہم حکومتی خاتون اہلکار کے روکنے پر خاتون رکشے سے نکل کر آفیسر کی پٹائی کر دیتی ہے۔

برہن ممبئی کارپوریشن کی سپروائزر کے مطابق حملہ آور خاتون کا تعلق کانڈی والا سے ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر کے دوران کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں  آ رہا ہے۔

مزید خبریں :