Time 21 مارچ ، 2021
پاکستان

پاک، بھارت آبی تنازعات، پاکستانی انڈس واٹرکمیشن کا وفدکل بھارت روانہ ہوگا

پاکستان کو بھارت کے آبی منصوبوں رتلے، پکل ڈل اور چلی کانگ پاورپراجیکٹس پرتحفظات ہیں، انڈس واٹر کمیشن— فوٹو: فائل 

پاکستان اور بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی انڈس واٹرکمیشن کا وفد کل بھارت روانہ ہوگا۔

انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاک بھارت آبی مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوں گے جہاں پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹرکمشنر مہر علی شاہ  جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹرکمشنرپردیپ کمارسکسینہ کریں گے۔

انڈس واٹرکمیشن نے بتایا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں متنازع آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا۔

کمیشن کے مطابق پاکستان کو بھارت کے آبی منصوبوں رتلے، پکل ڈل اور چلی کانگ پاور پراجیکٹس پر تحفظات ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018 میں پاک بھارت آبی مذاکرات لاہور میں ہوئے تھے تاہم سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر سال آبی مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔

مزید خبریں :