Time 23 مارچ ، 2021
پاکستان

کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح کتنی ریکارڈ کی گئی ؟

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں میں 2910 کورونا کے ٹیسٹ کیےگیے،فوٹو: فائل

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 108 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق  ایک ہفتے میں ضلع شرقی میں کورونا کی شرح7 فیصد تک پہنچ گئی، سب سے کم کورونا شرح ضلع ملیر میں 2 فیصد ریکارڈ کی گئی، ضلع کورنگی میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ان کے علاوہ ضلع جنوبی، غربی اور وسطی میں کورونا شرح 4،4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق  شہر میں 24 گھنٹوں میں 2910 کورونا کے ٹیسٹ کیےگیے اور 24 گھنٹوں میں شہرمیں کورونا کی مثبت آنے کی شرح 3.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہےکہ ملک بھر میں جہاں بھی کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کرے گی وہاں کاروبار ہفتے میں صرف 5 دن کھلےگا اور تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔

مزید خبریں :