پاکستان نے چین سے ویکسینز کی خریداری کیلیے آرڈر دیدیے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ چین کی 2کمپنیوں کو 10 لاکھ 60 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکوں کی خریداری کا آرڈر دے دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے حوالے سے مہم جاری ہے، سائنو فارم ویکسین کی 10لاکھ اور کین سینو کی 60 ہزار خوراکوں کے لیے آرڈر دیے جاچُکے ہیں،دونوں ویکسینز کے کچھ روز تک پاکستان میں پہنچنے کے امکانات ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اپریل کے لیے لاکھوں اضافی خوراکوں کے حوالے سے معاملات بھی چل رہے ہیں،کورونا ویکسین کی سپلائی کے حوالے سے گزشتہ شام ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

 ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوران دنیا بھر میں گاوی کے زریعے ویکسین کی متواتر دستیابی یقینی بنانے پر بھی بات چیت ہوئی ،ڈاکٹر ٹیدروس کی جانب سے تعاون اور یقین دہانی پر ان کا مشکور ہوں ۔

مزید خبریں :