کاروبار
30 ستمبر ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد…وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی،پیٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 45 پیسے ہوگی ،ڈیزل کی قیمت میں بھی 14 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراُس کی نئی قیمت 113.16 روپے ہوگی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 40 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے اوراُس کی نئی قیمت 101.23 فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں95 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 96.22 روپے فی لیٹر ہوگی۔اِس کے علاوہ ریجن ون میں سی این جی 5 روپے49 پیسے فی کلو سستی کرنے کی منظوری،ریجن ٹو میں سی این جی 5 روپے 2 پیسے فی کلو سستی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے،نئی قیمتوں کااطلاق اوگراکے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد کل سے ہوگا۔

مزید خبریں :