27 مارچ ، 2021
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سینیٹرز نے خود یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی، ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرز ان سے جا کر ملے تو انہوں نے خود اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر لیگی رہنماؤں کی تنقید کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن میڈیا پر بات کرنے کے بجائے پی ڈی ایم میں بات کرے، احسن اقبال نے جو باتیں کیں وہ مناسب نہیں ہے۔