کھیل
Time 27 مارچ ، 2021

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات سلجھنےکی بجائےمزید الجھ گئے

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات سلجھنےکی بجائے ایک بار پھر الجھ گئے ہیں اور ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

پاکستان فٹبال میں اس وقت ایک اور تنازعہ پیدا ہو گیا جب پی ایف ایف اشفاق حسین گروپ کے لوگ اشفاق حسین کی سربراہی میں فیفا فٹ بال ہاؤس پہنچ گئے اور معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔

 چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے جیو نیوز کو فون پر بتایا کہ فٹ بال ہاؤس پر زبردستی قبضہ کیا گیا ہے،فیفا کے علم میں تمام معاملہ آچکا ہے ان سے زبردستی چارج لیا گیا۔

ہارون ملک نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ دو تین دن دے دیں مل کر معاملہ حل کر لیتے ہیں لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی اور فٹ بال ہاؤس میں جسمانی طور پر روکا گیا۔

دوسری جانب پی ایف ایف اشفاق گروپ کے سربراہ اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے فٹ بال کے لیے کچھ نہیں کیا نارمل طریقے سے چارج سنبھالا ہے اس کا فیصلہ کانگریس کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :