کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ، این سی او سی کا آج دوسرے روز بھی اجلاس

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پانچ روز کے دوران تشویشناک حدتک اضافہ سامنے آیا ہے جس کے سبب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس آج دوسرے روز بھی ہو گا۔

حکومت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

لاہور میں ماسک نہ پہننے پر گزشتہ روز پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ نجی بس اسٹینڈ سیل کیا گیا اور خبردار کیا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

فیصل آباد کے 19 ،گجرات کے 4 اور ملتان کے 4 علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

فیصل آبادمیں کبڈی میچ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی اور اس دوران تماشائیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جس پر 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے اور ویکسی نیشن کی کم شرح پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :