28 مارچ ، 2021
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ماسک نہ پہننے پر درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔
لاہو ر میں ماسک نہ پہننے پر پہلا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔ اسلام پورہ کے رہائشی محمد جاوید کے خلاف ایف آئی آر درج کی جس میں کہا گیا ہے کہ محمد جاوید عالمگیر روڈ پر بغیر ماسک گھوم رہاتھا۔
پولیس نے ایف آئی آر پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کےتحت درج کی گئی۔
دوسری جانب کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 83 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ماسک نہ پہننے پر44 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہریوں کےتحفظ کیلئے حکومتی گائیڈلائنزپر من وعن عملدرآمد کروایا جائے گا۔