روپے کی بڑی چھلانگیں، ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر، برطانوی پاؤنڈ 1.94روپے گر گیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا اور روپے کی قدر میں 0.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے دوسرے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 95 پیسے کم ہوئی ہے جس سے ڈالر 153.09 روپے پر آگیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح پرہے اور 20 اگست 2020 کو بلندترین سطح 168.43روپے کے بعد اب تک ڈالر کی قدر 15.34 روپے کم ہوئی ہے۔

گزشتہ روز  روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اوسطاً 55 پیسے سستا ہو کر 154.04 روپے پر بند ہوا تھا۔

اسی طرح انٹربینک میں یورو کی قدر میں ایک روپے اور 40 پیسے کی کمی ہوئی اور وہ 179.84 روپے میں فروخت ہوا جب کہ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے 94 پیسے (1.94 روپے) سستا ہو کر 210.85 روپے میں فروخت ہوا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال 19 مارچ تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ 

تاہم آئی ایم ایف کی قسط مل جانے اور عالمی بانڈ مارکیٹ سے قرض لینے کے بعد امید ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ جائیں گے۔  

روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر کیا رہی؟


مزید خبریں :