Time 30 مارچ ، 2021
کھیل

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطلی کی وارننگ دے دی

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال (فیفا) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو معطلی کی وارننگ دے دی۔

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رُکنیت معطل کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا اور نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے نام خط میں کہا کہ پاکستان فٹبال کے معاملات ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی چلانے کی مجاز ہے۔

فیفا کے خط کے مطابق بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چار ج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔

فیفا نےمتنبہ کیا ہے کہ اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات ایک بار پھر الجھ گئے ہیں اور ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

پاکستان فٹبال میں اس وقت ایک اور تنازعہ پیدا ہو گیا جب پی ایف ایف اشفاق حسین گروپ کے لوگ اشفاق حسین کی سربراہی میں فیفا فٹ بال ہاؤس پہنچ گئے اور معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔

مزید خبریں :