Time 31 مارچ ، 2021
صحت و سائنس

آکسفورڈ کی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا نام تبدیل

فوٹو: فائل

آکسفورڈ کی تیار کردہ کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈش میڈیسن ایجنسی کی درخواست پر ایسٹرا زینیکا کا نام تبدیل کر کے ’واکس ز یوریا‘ رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  آکسفورڈ کی ویکسین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بلکہ صرف لیبل اور  پیکنگ پر نام تبدیل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کی جنوری میں سوئیڈش میڈیسن ایجنسی نے برٹش سویڈش فارما سیوٹیکل کمپنی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے گرین سگنل دیا تھا لیکن مارچ میں ویکسین لگوانے والے کچھ مریضوں میں خون جمنے کی شکایات سامنے آنے کے بعد کئی یورپی ممالک نے اس ویکسین کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بعدازاں ڈبلیو ایچ او نے اسے قابل استعمال قرار  دیا اور  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگوائی۔

مزید خبریں :