کھیل
Time 31 مارچ ، 2021

فٹبال فیڈریشن کے واقعے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزاکا کہنا ہےکہ حکومت کا لاہور میں فٹبال فیڈریشن کے واقعے سےکوئی تعلق نہیں، پہلی مرتبہ ہےکہ فیڈریشن کے معاملات میں حکومت نے مداخلت نہیں کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہیمدا مرزا نے کہا کہ فٹبال فیڈریشن کے واقعے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کو پورا وقت دیا جائے، ذاتی مفادات کی وجہ سے اسپورٹس کو نقصان ہورہا ہے۔

فہمیدا مرزا کا کہنا تھا کہ فیفا کمیٹی کو خط لکھا ہےکہ اپنا فیکٹ فائنڈنگ کمیشن پاکستان بھیجیں ۔

انھوں نے کہا کہ نارمیلائزیشن کمیٹی کا مینڈیٹ جون تک ہے،  دس پندرہ سال سے ہماری اسپورٹس کہاں کھڑی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں فٹبال پر پابندی لگے،چاہتی ہوں پی ایف ایف اور نارملائزیشن کمیٹی آپس میں بیٹھ کر حل نکالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیفا سے درخواست ہےکہ فیڈریشن پر پابندی نہ لگائے، تنازع حل کرنے کے لیے مہلت دی جائے ، شفاف الیکشن کرواکر ایسی فیڈریشن آنی چاہیے جسے فیفا اور عوام بھی قبول کریں۔

مزید خبریں :