Time 01 اپریل ، 2021
پاکستان

کوئٹہ میں کورونا کی مثبت شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

فوٹو فائل

کوئٹہ میں کورونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں کورونا کی تشخیص کے لیے 129 ٹیسٹ کیے گئے اور 16 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 نئے مریض سامنے آئے جب کہ  وائرس میں مبتلا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 5.1 فیصد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں 367 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے 16 اور ژوب سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار576ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد208 ہوگئی ہے۔ 

مزید خبریں :