اداکارہ کرِتی کلہاری نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا

فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ کرتی کلہاری نے شادی کے 4 سال بعد شوہر ساحل سیہگل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کریتی کلہاری نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا  ہے۔

کریتی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک سادہ سی تحریر کے ذریعے میں سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اور میرے شوہر ساحل سیہگل نے کاغذوں پر نہیں بلکہ زندگی میں علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

کریتی کےمطابق ایسا فیصلہ جو کسی کے ساتھ رہنے کے فیصلے سے زیادہ مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ ساتھ رہنے کا فیصلہ ان کے ساتھ کیا جاتا ہے جن سے آپ محبت کرتے ہوں اور انہیں پسند کرتے ہوں اور کسی کے ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ ایسے ہی لوگوں کو تکلیف اور دکھ پہنچاتا ہے،یہ آسان نہیں ہے، اندازہ لگائیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آسان نہیں ہے ، لیکن یہ کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان سب کے لیے جو واقعی میری پرواہ کرتے ہیں میں اچھی جگہ ہوں اور مجھے امید ہے کہ جو لوگ میری زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں وہ بھی اچھی جگہ ہیں، اس پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے 4 سال قبل 2016 میں ساحل سیہگل سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :