گلوکار بپی لہری کورونا میں مبتلا، اسپتال منتقل

فوٹو فائل

بھارت کے مشہور گلوکار بپی لہری کو بھی کورونا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بپی لہری کی صاحبزادی ریما بپی نے والد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی  ہے۔


پوسٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ بپی لہری میں کورونا کی ہلکی علامات موجود ہیں، تاہم انہیں نگہداشت کے لیے ممبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیاہے ۔

ریما کی پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہوکر گھر آجائیں گے۔

دوسری جانب 68 سالہ گلوکار بپی لہری کے ترجمان نے بھی درخواست کی ہے وہ تمام افراد جو حالیہ دنوں بپی لہری کے ساتھ رابطے میں تھے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروالیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے کہ  بھارت میں کورونا کی حالیہ لہر کے وار جاری ہیں   اور بالی وڈ اداکار عامر خان، پریش راول ،سنی دیول ، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، کارتک آریان سمیت کئی شوبز شخصیات  کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :