Time 02 اپریل ، 2021
پاکستان

رمضان میں مساجد نماز، تراویح کیلئے کھلی رہیں گے: وزارت مذہبی امور

فوٹو فائل

اسلام آباد: رمضان المبارک میں تمام مساجد نماز،  تراویح اور ختم قرآن کےلیے کھلی رہیں گی۔ 

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں مساجد نماز، تراویح اور ختم القرآن کے لیے کھلی رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او  سی) کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح 20 نکاتی احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد میں عبادات کی اجازت ہوگی۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مساجد میں آنے والے نمازیوں سے ماسک لگانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


مزید خبریں :