پاکستان
Time 02 اپریل ، 2021

کورونا ویکسین اب پاکستان میں بھی تیار ہوگی

پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی کا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔

مقامی دواز ساز کمپنی سرل فارماسوٹیکل پاکستان کا کہنا ہےکہ ویکسین کے پہلے اور دوسرے ٹرائل میں کامیابی کےنتائج زبردست رہے جب کہ تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر اور اس کی افادیت کو جانچا جائے گا، ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں کئی ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نے  لیوزون مفارم کے ساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مقامی دوا ساز کمپنی کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی کرےگی۔

مقامی دوا سازکمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  نے ملک میں چار کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے جن میں چین کی سائنو فارم، کین سائنو، روس کی اسپوٹنک، اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینکا شامل ہیں۔

مزید خبریں :