بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

دیا مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حاملہ ہونے کی تصدیق کی۔

دیا مرزا نے ماں بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اداکارہ کو ان کے مداحوں نے بھی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر اور بھارتی بزنس مین ویبھوو ریکھی اور سوتیلی بیٹی کے ہمراہ مالدیپ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔


اداکاہ دیا مرزا فروری میں ممبئی کے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، 39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے ، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :