آپ کی کامیابی کا انحصار آپ کے شریک حیات کے انتخاب پر ہوتاہے: تحقیق

فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ انسان کی کامیابی کا انحصاراس کے اردگرد لوگوں پر منحصر ہوتا ہے  اور عام طور پر یہ کہا جاتا ہےکہ مرد کی کامیابی کے پیچھے کسی نہ کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اس لیے سائنسی ماہرین بھی اس حوالے سے ایک مؤقف رکھتے ہیں۔

سائنسی ماہرہن کے مطابق انسان کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوسکتا ہے کہ وہ کس سے شادی کرتا ہے۔

کارنیج یونیورسٹی میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  آپ کا شریک حیات آپ کی کامیابی پر انحصار کرتا ہے حتیٰ کہ آپ کی کامیابی اور ناکامی کا ذمہ دار بھی ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنے والے شریک حیات کی زندگیوں میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس ریسرچ کے لیے ماہرین کی جانب سے 163 ازدواجی جوڑوں کا انتخاب کیا گیا اور ہر ساتھی کو سادہ پزل اور مقابلے میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کی چوائس دی گئی جس کے بعد ہر جوڑےکے درمیان ہوئی گفتگو پر غور کیا گیا۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ وہ شریک حیات جنہوں نے اپنے شریک حیات کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے سادہ پزل کے بہ نسبت انعام کے لیے مقابلے کا انتخاب کیا اس کے برعکس حوصلہ شکنی کرنے والے شریک حیات کی جانب سے سادہ پزل کا انتخاب کیا گیا۔

ماہرین نے 6 ماہ بعد بھی انہی شریک حیات کی زندگی کا مطالعہ کیا تو ثابت ہوا کہ انعام کے لیے مقابلے کو منتخب کرنے والے جوڑوں کا ازدواجی تعلق سادہ پزل منتخب کرنے والوں کی بہ نسبت زیادہ مضبوط تھا جب کہ یہی جوڑے دوسرے جوڑوں کی نسبت اپنی زندگی میں زیادہ خوش اور مطمئن پائے گئے۔

تحقیق کے مصنف کے مطابق اس ریسرچ کے ذریعے یہ جاننے میں آسانی ہوئی کہ آپ کی زندگی میں لوگوں کا انتخاب مخصوص فیصلوں مثلاً کام کے مواقع، نئے دوستوں کی تلاش اور طویل مدتی کامیابی پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ 

غیر ملکی رپورٹ میں اس تحقیق کو ثابت کرنے کے لیے مارک زکر برگ ان کی اہلیہ، بارک اوبامہ اور مشل اوباما جیسے کامیاب جوڑوں کی مثال پیش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :