Geo News
Geo News

Time 05 اپریل ، 2021
پاکستان

لاہور میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے: وزیر صحت پنجاب

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے جب کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے جب کہ اسکولوں سے متعلق دو روز بعد اجلاس ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا کی شرح