پاکستان
Time 04 اپریل ، 2021

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا حکم

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے کمشنر محمد عثمان نے کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سزائیں سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

کمشنر لاہور کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کر دیا جائے گا۔ 

ان کا کہنا  ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند ہونے والے کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ہرگز ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

محمد عثمان کا کہنا تھاکہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے، ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو حالات بدترین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت جاری ہے اور لاہور میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید خبریں :