Time 06 اپریل ، 2021
پاکستان

ٹی ایل پی کیساتھ ہونے والے معاہدے پر غورکیلئے کل اہم اجلاس ہوگا

‏وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر غور کیلئے کل اجلاس ہوگا۔

اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود، وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ‏اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر غور ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے تحریک لبیک سے معاہدے پرعمل درآمد کیلئے گزشتہ روز کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وہیں 11 فروری 2021 کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان سے ہماری بات ہوئی ہے، تحریک لبیک نے فروری کی ڈیڈ لائن ختم کر کے 20 اپریل کر دی ہے، معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، توہینِ رسالت ﷺ بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیاء پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں :