07 اپریل ، 2021
ممکنہ بلڈکلاٹس کی شکایات پر برطانیہ کی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے بچوں پر ٹرائلز روک دیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ریگولیٹر نے ویکسین لگنے کے بعد ممکنہ بلڈ کلاٹس بننے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ماہرین نے ایسٹرا زینیکا کی ویکسین 50 برس سے کم عمر کے افراد کو لگانے سے روکنے کی تجویز دی ہے۔
دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو پولارڈ کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کی سیفٹی پر تحفظات نہیں لیکن مزید معلومات کے منتظر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹرا زینیکا کے 6 سے 17 سال کے بچوں پر تجربات فروری میں شروع ہوئے تھے، ٹرائلز کا مقصد ویکسین سے پیدا ہونےوالی مدافعت کا جائزہ لینا تھا۔