Time 07 اپریل ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ چیٹ منتقلی کیلئے واٹس ایپ کی نئے فیچر پر آزمائش

فوٹو فائل

فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے جس کے تحت واٹس ایپ صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز  کے درمیان چیٹ ، لوگس اور ٹرانسکرپٹ با آسانی منتقل کرسکیں گے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کے لیے دو پلیٹ فارم کے درمیان سوئچ کرنا آسان ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق  اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ کے جدید ورژن کے ذریعے  ہی آئی او ایس ڈیوائس کا ڈیٹا اینڈرائیڈ ڈیوائس میں بآسانی منتقل کرسکیں گے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایپ میں واٹس ایپ کا جدید ورژن موجود نہیں ہوگا تو  ایپ صارف کو چیٹ منتقلی کے لیے اپ ڈیٹ کا سگنل دے گی۔

خیال رہے کہ فی الحال آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان چیٹ منتقلی کا کوئی فیچر موجود نہیں ہے جس کے باعث دونوں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب آئی او ایس پر واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کا بیک اپ بنانے کے لیے آئی کلاؤڈ کا استعمال کرتا ہے جس کے تحت صارف کے لیے نئے آئی فون پر سوئچ کرنا اور واٹس ایپ ہسٹری ری اسٹور کرنا آسان ہوجاتا ہے جب کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ری اسٹور اور بیک اپ بنانے کے لیے گوگل ڈرائیو استعمال کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :