صنم سعید ائیرپورٹ پر کوروناکے خلاف ناکافی سہولیات پر ناراض

فوٹو فائل 

ماڈل و اداکارہ صنم سعید نے کراچی اور لاہور کے ائیر پورٹ پر کورونا کے خلاف ناکافی سہولیات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ صنم سعید  نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بہت عجیب لگتا ہے جب آپ ائیرپورٹ  پر کسی قسم کی ٹمپریچر چیکنگ نہ دیکھیں ، یہاں ہر جگہ ٹمپریچر چیکنگ کیسے ہوتی ہے لیکن ائیر پورٹ پر ؟

صنم سعید نے کہا کہ خاص طور پر لاہور اور کراچی کے ائیر پورٹ پر ہم خود کار اسکینر اور واک تھرو ٹمپریچر چیکنگ کی کمی محسوس کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں کورونا مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :