دنیا
Time 08 اپریل ، 2021

بیجنگ نے ارب پتی افراد کی فہرست میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

امریکی جریدے فوربز کی امیرترین افرادکی تازہ ترین فہرست کےمطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دنیابھر کےشہروں سے زیادہ ارب پتی افراد موجود ہیں۔

فوربز کےمطابق بیجنگ میں گذشتہ سال 33 افراد ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے جس کےبعد بیجنگ میں ارب پتی افرادکی تعداد100ہوگئی ہے،جب کہ نیویارک 99 ارب پتیوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  نیویارک گذشتہ 7 سال سے اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔

ارب پتی افراد کی فہرست میں آگے  آنے کی وجہ چین کی جانب سے کورونا کی صورتحال پر  قابو پانے اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ترقی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب  بیجنگ میں اب ارب پتی افراد کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے تاہم نیویارک کے ارب پتیوں کی مجموعی دولت اب بھی چین کے ارب پتیوں سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :