دنیا
Time 11 اپریل ، 2021

بھارت میں مسلسل پانچویں روز ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

بھارت میں 24گھنٹوں میں ریکارڈ ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے آگئے۔

بھارت میں کورونا کی تیسری لہر میں مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مسلسل پانچویں روز  ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث بھارت میں مزید 800 سے زائد اموات ہوئی ہیں جس کے بعد بھارت میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں عائد کورونا  پابندیوں کے باعث ممبئی کی سڑکوں پر سناٹا ہے، ریاست میں بڑھتےکیسز کے باعث15 دن کےلیے لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور متعدد ریاستوں میں ویکسین کی کمی کی شکایات بھی ملی ہیں جس کے بعد بھارت نےکورونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسین کی برآمد روک دی ہے۔

مزید خبریں :