عاطف اسلم رمضان کے دوران سلام عاجزانہ ریلیز کریں گے

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد آواز کی وجہ سے مقبول گلوکار عاطف اسلم دوران رمضان اپنی خوبصورت آواز میں سلام عاجزانہ ریلیز کریں گے۔

انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے اپنی نئی پیشکش سلام عاجزانہ سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو جلد ریلیز کی خوش خبری سنائی۔

تصاویر میں عاطف اسلم کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ سلام پیش کرتے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، عاطف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سلام عاجزانہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں رمضان کریم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

عاطف کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں4 لاکھ سے زائد مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے، یہی نہیں بلکہ عاطف کے مداح ان کی نئی پیشکش کے جلد ریلیز ہونے کے حوالے سے بھی خاصے پرجوش نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں :