14 اپریل ، 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنی شادی کی سالگرہ ہی بھول گئے۔
شعیب نے شادی کی سالگرہ ایک دن بعد یاد آنے اور تاخیر سے مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر ہی بیگم ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی۔
شعیب ملک نے ٹوئٹ میں ثانیہ سے معافی کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’غلطی سے مسٹیک ہوگیا، ہمیشہ کی طرح ایک دن تاخیر سے سالگرہ کی مبارکباد‘۔
شعیب نے ٹوئٹ میں ثانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تم سے محبت ہے۔
سابق کپتان نے ٹوئٹ میں بیگم کے لیے ’بےغم ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا۔
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔