دنیا
Time 14 اپریل ، 2021

ستمبر تک امریکی فوجی انخلاء طالبان سے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، روس

فوٹو: فائل

افغانستان سے ستمبر تک امریکی افواج کے انخلاءکے امریکی فیصلے پر روس کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کاکہنا ہےکہ ستمبر تک امریکی فوجی انخلاء طالبان سے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے۔

 امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا ہے۔

افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلاء نہ ہونے کی صورت میں نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے، افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔

مزید خبریں :