دنیا
Time 15 اپریل ، 2021

امریکی وزیر خارجہ کا افغانستان کا اچانک دورہ

کابل: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان حکام اور  امریکی افواج سے ملاقاتیں بھی کیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کے دورے کے دوران صدر  اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور امریکی افواج سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا کا مطلب امریکا افغانستان کے تعلقات کا خاتمہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد افغانستان سے امریکا کی وابستگی کا اظہار کرنا ہے، شراکت بدل رہی ہے لیکن شراکت داری پائیدار ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اپنی ترجیحات کو ترتیب دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے یکم مئی سے اپنی فوج کے افغانستان سے انخلا کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید خبریں :