عاطف اسلم کا سلامِ عاجزانہ ریلیز ہوتے ہی مقبول

فوٹوفائل

عاطف اسلم نے نبی آخر الزماں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پیش کرتا اپنا سلام عاجزانہ ریلیز کردیا۔

5منٹ 8 سیکنڈ پر مشتمل کلام میں عاطف اسلم کےعلاوہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔

عاطف اسلم کا نیا کلام سلام عاجزانہ سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور چند گھنٹوں کے دوران ہی مصطفیٰ جان رحمت کلام کو ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد عاطف اسلم کا نیا کلام شیئر کررہی ہے جب کہ عوام میں مقبولیت کے سبب عاطف اسلم ایک بار پھر ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن کر جگمگارہے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین گلوکار کے نئے کلام کو رمضان کا بہترین تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اپنے کلام سے مداحوں کے دل جیت چکے ہیں ان کے مقبول کلام میں ’وہی خدا ہے‘ ’اسماءالحسنیٰ‘ ’ اذان‘  تاجدارِ حرم شامل ہیں۔

مزید خبریں :