16 اپریل ، 2021
اسلام آباد: صدر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دی، صدر عارف علوی نے کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز کو بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا گیا ہے جبکہ کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی اور پیر ابو الحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف کو بطور ممبر تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محمد حسن حسیب الرحمان اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا حمیدالحق حقانی بھی ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔
صدر مملکت نے علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیااللہ شاہ بخاری اور پیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دیدی ہے۔
حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیے گئے ہیں۔