پاکستان
Time 17 اپریل ، 2021

آج تمام تجارتی مراکز مکمل طور پر کھلے رہیں گے: چیئرمین کراچی تاجر اتحاد

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میرکا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تجارتی مراکز آج بروز ہفتہ مکمل طور پر کھلے رہیں گے۔

ایک بیان میں عتیق میر نے کہا کہ وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے بار بار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید پر خرید و فروخت کے لیے تاجروں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، رمضان المبارک میں سخت گرمیوں کے باعث رات کے اوقات میں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ اوقات کار میں کمی سے عوام کے لیے عید کی خریداری میں مشکلات پیدا ہوں گی۔

مزید خبریں :