پاکستان
Time 18 اپریل ، 2021

شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ اب ریفری جج کے پاس جائےگا

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس سردارسرفرازڈوگر نے ضمانت منظورکی جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت کی درخواست مسترد کی— فوٹو: فائل

 لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس سردارسرفرازڈوگر نے ضمانت منظورکی جبکہ دوسرے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت کی درخواست مسترد کی۔

شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ اب ریفری جج کے پاس جائےگا۔ اس حوالے سے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ سماعت کے بعد ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا اور فیصلہ  دستخط کیلئے جسٹس اسجدگھرال کے سامنے رکھا گیا تو انھوں اختلافی نوٹ لکھنےکاارادہ ظاہرکیا۔

جسٹس سردارسرفرازڈوگر کے مطابق اختلاف کے باعث ہم نےعلیحدہ علیحدہ فیصلہ لکھا، ریفری جج کی تقرری کیلئے اب یہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائیگا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

مزید خبریں :