Time 18 اپریل ، 2021
پاکستان

ہیلتھ ورکرزکی کورونا ویکسی نیشن کیلئے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان

حکومت نے ہیلتھ ورکرزکی کورونا ویکسی نیشن کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 4 ہفتےکا وقت دیا گیا تھا جو رجسٹریشن کےلیےکافی تھا تاہم  اس دوران ہیلتھ ورکرز نے  خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہیلتھ ورکرز کو نظرانداز نہیں کر رہی لہٰذا دوبارہ رجسٹریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے 17 مارچ کو  ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کے لیے رجسٹریشن اچانک روک دی تھی۔

دوسری جانب نام نہ ظاہر کرنے پر حکومتی شخصیت نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ ہیلتھ ورکرز نے پہلے اپیلوں، دھمکیوں یہاں تک کے مراعات کے اعلان کے باوجود بھی ویکسین کے لیے خود کو رجسٹر کرانے میں دلچسپی نہیں دکھائی لیکن اب ویکسین لگوانےکا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :